Friday, February 1, 2013

Poetry By Allama Iqbal

اے خدا اے خدا

Aye Khuda Aey Khuda


اے خدا اے خدا
جس نے کی جستجو، مل گیا اُس کو تو
سب کا تو راہنما، اے خدا اے خدا

یہ زمیں یہ فلک، ان سے آگے تلک
جتنی دنیا ہے،سب میں تیری جھلک

اے خدا اے خدا
جس نے کی جستجو، مل گیا اُس کو تو
سب کا تو راہنما، اے خدا اے خدا

ہر سحر پھوٹتی ہے نئے رنگ سے
سبزہ و گل کھلے سینئہ سنگ سے

اے خدا اے خدا
جس نے کی جستجو، مل گیا اُس کو تو
سب کا تو راہنما، اے خدا اے خدا

ہر ستارے میں، آباد ہے اک جہاں
چاند سورج تیری روشنی کے نشاں

اے خدا اے خدا
جس نے کی جستجو، مل گیا اُس کو تو
سب کا تو راہنما، اے خدا اے خدا


تو ابھی رہگزر میں ہے قید مقام سے گزر

 Tu Abhi Rahguzar Mein Hai, Qaid e Maqam Se Guzar

By Dr. Allama Mohammad Iqbal

تو ابھی رہگزر میں ہے قید مقام سے گزر
مصر وحجاز سے گزر، پارس وشام سے گزر

جس کا عمل ہے بے غرض اس کی جزا کچھ اور ہے
حور وخیام سے گزر، بادہ وجام سے گزر

گرچہ ہے دلکشا بہت حسن فرنگ کی بہار
طائرک بلند بال دانہ ودام سے گزر

کوہ شگاف تیری ضرب، تجھ سے کشادہ شرق وغرب
تیغ ہلال کی طرح عیش نیام سے گزر

تیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سرور
ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزر